1ST TO 4RTH WEEKLY PLANNING URDU MEDIUM
اول تا چہارم آسان اور مختصر ماہانہ و ہفتہ وار منصوبہ بندی
السلام علیکم
اس پوسٹ میں آپ کے لیے اول تا چہارم جماعتوں کی ماہانہ و ہفتہ واری منصوبہ بندی لے کر آیا ہوں۔اس منصوبہ بندی کا استعمال آپ نہ صرف آف لائن جماعتی تدتیس میں کر سکتے ہیں بلکہ آن لائن تدریس کے وقت بھی کر سکتے ہیں۔ منصوبہ بندی سے نہ صرف آپ منصوبہ بندی کرسکیں گے بلکہ سال بھر میں نصاب کی تکمیل کی پیش رفت سے بھی آگاہ رہیں گے۔ یہ منصوبہ بندی بہت مختصر اور آسان ہے۔ اس میں تمام مضامین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ فن , تجربہ اور جسمانی تعلیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے یہ منصوبہ بندی اور بھی جامع ہو جاتی ہے۔ البتہ مراٹھی چوں کہ اول تا چہارم غیر رسمی انداز میں پڑھائی جاتی ہے اس لیے اس کا احاطہ فی الفور نہیں ہو سکا۔
1ST TO 4RTH WEEKLY PLANNING URDU MEDIUM کی ترتیب
فن تجربہ اور جسمانی تعلیم کے علاوہ تمام مضامین کے صرف اسباق کے نام ہفتہ و ماہانہ وار پیش کیے گئے ہیں البتہ غیر تحریری مضامین کے لیے سرگرمیوں کو پیش کیا گیا ہے۔اس میں عام طور پر ماہانہ منصوبہ بندی میں جو نکات شامل ہوتے ہیں جیسے مقاصد تدریسی تجربات قدر پیمائی کا آلہ اور وسائل تعلیم کو پیش نہیں کیا جا سکا ۔اس کی وجہ ہے اس منصوبہ بندی کو آسان بنانا۔تاکہ لاک ڈاؤن میں آن لائن تدریس کا کام اس سے نکل جائے۔اور اساتذہ کے سامنے ایک نظر میں نصاب کی تکمیل کا خاکہ آجائے۔
آپ سالانہ و ماہانہ منصوبہ بندی کو جماعت وار پی ڈی ایف اور ایکسل دونوں فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ میرا ایکسل فائل دینے کا مقصد یہ ہے کہ آپ مزید اس کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں تاکہ مہاراشٹر بھر کے اردو اساتذہ اس سے مفت فیضیاب ہوں۔یہ پوسٹ آپ کو کیسی لگی کمینٹ کر کے ضرور مجھےبتائے۔ میری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ آپ کے لیے بہتر سے بہتر پوسٹ لاتا رہوں۔
جزاک اللہ
اگر آپ کو اول تا دہم سالانہ منصوبہ بندی ڈاؤنلوڈ کرنی ہو تو یہاں کلک کریں۔۔۔
ANNUAL PLANING 1ली ते 10 वी वार्षिक नियोजन (URDU MEDIUM)سالانہ منصوبہ بندی اول تا دہم
Class | Download |
---|---|
1st | DOWNLOAD |
2nd | DOWNLOAD |
3rd | DOWNLOAD |
4rth | DOWNLOAD |
Post a Comment
Post your comments here..