UMANG 100 DAYS BASIC READING AND MATHS CAMPAIGN DAILY JOTTING CUM PLANS CUM ACTION PLANS

UMANG 100 DAYS BASIC READING AND MATHS CAMPAIGN DAILY JOTTING CUM PLANS CUM ACTION PLANS


          السلام علیکم۔ ضلع تھانہ میں طلبہ کی بنیادی خواندگی اور بنیادی ریاضی کی سطح کو بڑھانے کے لیے ایک مہم بنام امنگ ابھیان برائے جماعت اول تا سوم شروع کیا گیا ہے۔یہ ابھیان 1 جنوری 2022 سے 10 اپریل تک 100 دنوں پر مشتمل ہے۔ اگر آپ کے ضلع میں بھی یہ ابھیان شروع ہے تو یہ پوسٹ آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی ۔ 

       یہ ابھیان ایس سی ای آر ٹی کے 100 دنوں پر مشتمل بنیادی خواندگی مہم سے الگ ہے۔اگر آپ نے ابھی تک ہمارے ذریعے تیار کردہ ایس سی آر ٹی کے 100 دنوں پر مشتمل اشارہ اسباق اور روزانہ کی منصوبہ بندی کو ڈاؤنلوڈ نہیں کیا ہے تو کلک کیجیے ایس سی آر ٹی 100 دن بنیادی خواندگی مہم ۔ ایس سی آر ٹی کی مہم میں صرف خواندگی خاص کر کتب خانے سے منسلک ہو کر خواندگی پر زور دیا گیا ہے۔اس میں ریاضی مضمون شامل نہیں ہے اور وہ اول تا ہشتم جماعتوں کے لیے ہے ۔مگر امنگ ابھیان اول تا سوم کے لیے ہے اور اس میں ریاضی مضمون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

        اس پوسٹ میں امنگ ابھیان کے 100 دنوں پر مشتمل روزانہ کی منصوبہ بندی/اور اشارہ اسباق کو پیش  کیا گیا ہے۔ اس میں اردو کی 100 صفحات کی  100 دنوں پر مشتمل منصوبہ بندی اور اشارہ اسباق اسی طرح  ریاضی مضمون کی 100 صفحات کی  100 دنوں پر مشتمل منصوبہ بندی اور اشارہ اسباق شامل ہیں۔ اردو کی منصوبہ بندی میں ہر دن طلبہ کی مختلف سطح کو سامنے رکھ کر مشقیں اور سرگرمیاں دی گئی ہیں۔طلبہ کی ان سطحوں میں حرف کی سطح,الفاظ خوانی کی سطح ,عبارت خوانی کی سطح اور کہانی کہنے کی سطح شامل ہیں۔اسی طرح ریاضی میں طلبہ کی مختلف آموزشی سطحیں 0 سے 9 اعداد, 10 تا 99 اعداد,جمع اور تفریق شامل ہیں۔

          یہ پوسٹ نہ صرف امنگ ابھیان کے لیے کام آئے گی بلکہ سال بھر کسی بھی وقت میں طلبہ کی آموزشی  سطح طے کرکے انھیں تدریس کرنے کے ضمن میں کام آئے گی ۔یہ 100 دنوں پر مشتمل 100 ,100 صفحات کی یہ 2  فائل نہ صرف روزانہ کی منصوبہ بندی /ٹاچن ہے بلکہ ایک ایکشن پلان بھی ہے۔اس کی آپ پرنٹ نکال سکتے ہیں ۔۔۔منصوبے کے مطابق تدریس کر سکتے ہیں۔۔اعلی عہدیداران کے رو برو پیش بھی کر سکتے ہیں۔

        میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ پوسٹ بہت پسند آئے گی۔ اگر آپ کو برج کورس کی ٹاچن/ایکشن پلان درکار ہو تو کلک کریں ۔۔۔برج کورس روزانہ کی منصوبہ بندی/اشارہ اسباق۔۔۔ 


SUBJECT DOWNLOAD
URDU DOWNLOAD
MATHS DOWNLOAD

0/Post a Comment/Comments

Post your comments here..

Previous Post Next Post

About Me

My photo
Qadeer Khan
Educational ways is a platform where we focus on Educational Softwares,Materials,Soft data,Quizes,Exam papers,text books etc. Specially for Urdu Medium/Marathi Medium in Maharashtra and whole India. facebook twitter youtube whatsapp
View my complete profile