See Demo Video
مجھے اندراج بیاض سافٹ ویئر کو پیش کرتے ہوئے بڑی مسرت ہو رہی ہے. اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ ہر بچے کا دو یا تین صفحات میں ایک میقات کا تمام سی سی ای اندراج تشکیلی وہ تکمیلی مارکس اور لفظی اندراج تیار کر سکتے ہیں. اس سافٹ ویئر کی درج ذیل اہم خصوصیات ہیں
مسلسل و جامع پیمائش قدر کے اندراج رجسٹر سافٹ ویئر کی خصوصیات اور طریقِ عمل
- اب آپ کو لفظی اندراج لکھنے کی یا ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں صرف آپ کو ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے اندراج جملے سلیکٹ کرنا ہوگا۔ایک سے زیادہ جملے بھی آپ سلیکٹ کر سکتے ہیں۔
- یہ سافٹ ویئر اردو میں ہے.
- یہ سافٹ ویئر مسلسل وہ جامع پیمائش قدر کے اندراج رجسٹر کی ہو بہو کاپی ہے.
- اس سافٹ وئر کے استعمال سے سی سی ای رجسٹر بنا کر لکھنے کی آپ کو ضرورت نہیں ہوگی.
- آپ کے منتخب کردہ جماعت کے حساب سے اندراج ٹیبل میں مضامین دکھائے جائیں گے۔
- کل مارکس ڈیفالٹ دیے ہوئے ہیں آپ اس میں ترمیم بھی کر سکتے ہیں آپ کو صرف حاصل شدہ مارکس بھرنا ہے۔
- جماعت چہارم اور پنجم کے ماحول کے دونوں حصوں کے مارکس ایک ساتھ بھریں۔
- آپ کے بھرے ہوئے حاصل شدہ مارکس کی بنیاد پر کل مارکس، مضمون وار درجہ، کل فیصد مارکس اور کل مضامین کے مجموعی درجہ کا تعین ہوگا۔
- لفظی اندراج کے لیے ہر مضمون کے حساب سے جگہ دی ہوئی ہے۔
- اس سافٹ ویئر کو لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور موبائل سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- اس آن لائن سافٹ ویئر کو کبھی بھی لنک پر جا کر استعمال کیا جا سکتا ہے
- اس سافٹ ویئر سے آپ کو ورڈ یا ایکسیل یا رجسٹر میں کام کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
- آپ پرنٹ بٹن کی مدد سے بچے کے میقاتی مسلسل و جامع پیمائش قدر کے اندراج کی پرنٹ نکال سکتے ہیں یا اسے پی ڈی ایف میں محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔
- تمام بچوں کے اندراج کی پرنٹ نکال کر آپ اسے بائنڈنگ کر کے کتابی شکل یا رجسٹر کی شکل بھی دے سکتےہیں۔
اس سافٹ وئر کو استعمال کرنے کے لیے نیچے کی لنک پر جائیں اور اسے ضرور شیئر کریں اور اپنا فیڈ بیک ضرور دیں۔
Hm jab karhe hai toh Submit ka option araha Print ka nhi arha
ReplyDeletePost a Comment
Post your comments here..