
السلام علیکم۔
آن لائن ٹیسٹ ضرورت
کوڈ 19 کے رہتے نہ صرف آن لائن تدریس بلکہ آن لائن جانچ کی بھی بڑے پیمانے پر مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔اعلی تعلیمی اداروں میں تو آن لائن امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں مگر پرائمری سطح پر ابھی آن لائن امتحانات کے بار گراں کو اٹھانا ابھی ضروری نہیں سمجھا گیا ہے۔اسی مناسبت سے یہاں آپ کی خدمت میں جماعت اول تا چہارم جماعتوں کے لیے 10 نمبرات کے آن لائن ٹیسٹ جنھیں آپ اوپن بک آن لائن ٹیسٹ بھی کہ سکتے ہیں پیش کرنے جا رہا ہوں۔آگے کی جماعتوں کے بھی ان شاء اللہ عنقریب آپ کی خدمت میں پیش کیے جائیں گے۔یہ ٹیسٹ نہ صرف کوڈ 19 کے دنوں میں بلکہ عام دنوں میں بھی مفید ہے۔
اس ٹیسٹ کو کیسے استعمال کریں۔۔۔
بچوں سے کہیں کہ وہ لنک پر جاکر اپنا نام لکھیں۔پاسورڈ کی ضرورت نہیں۔ایک بچہ ایک موبائل سے ایک ہی بار ٹیسٹ دے سکتا ہے اسلیے انھیں دھیان سے سوالات حل کرنے کے لیے کہیں۔دس سوالات کے لیے دس نمبرات مختص ہیں۔ آپ طلبہ کو اس ویب سائٹ سے جماعت وار ٹیسٹ دینے کے لیے کہیے۔ٹیسٹ کو محفوظ رکھنے اور کسی بھی طرح کے بگاڑ سے بچانے کے لیے یہاں کسی کو ایڈمن پاسورڈ نہیں دیا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ ہوجانے کے بعد آخر میں دس میں سے کتنے سوالات صحیح اور کتنے غلط اس کا گوشوارہ آئے گا۔غلط جوابات کی نشاندہی بھی ہوگی۔نمبرات کتنے حاصل ہوئے ہیں وہ بھی پتہ چلے گا۔آپ کو طلبہ سے کہنا ہے کہ وہ آخر میں آنےوالے گوشوارے کا اسکرین شاٹ آپ کے پاس بھیجے۔اس پر سے آپ بچوں کی قدرپیمائی کر سکتے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ پوسٹ بہت پسند آئے گی۔اسکو ضرور شئیر کیجیے گا۔جزاک اللہ خیرا۔۔۔
Post a Comment
Post your comments here..